Monday, June 01, 2026
 

شیرشاہ سے لاپتہ ہونے والی 2 کمسن لڑکیاں بلوچستان سے بازیاب

 



انویسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس نے شیر شاہ سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی 2 نوعمر لڑکیوں کا سراغ لگا کر انھیں بلوچستان کے علاقے ساکران سے بازیاب کروالیا۔ ترجمان ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی کے مطابق شیر شاہ کے علاقے سے 13 اسما اور 14 سالہ حنا جو کہ آپس میں کزن ہیں پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی تھیں۔ دونوں لڑکیوں کے گمشدگی کا مقدمہ شیرشاہ تھانے میں درج کیا گیا تھا جس کے بعد ان کی بازیابی کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس نے مختلف پہلوؤں پر ان کی تلاش شروع کر دی اور اس دوران دونوں لڑکیوں کا بلوچستان کے علاقے ساکران میں موجودگی کا انکشاف ہوا۔ جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انھیں تلاش کر کے بحفاظت بازیاب کر کے اپنی تحویل میں لیکر والدین کے حوالے کر دیا۔ ترجمان کے مطابق دونوں لڑکیاں اپنے گھر سے نیول کالونی میں ماموں کے گھر جانے کے لیے نکلی تھیں لیکن انجانے میں وہ غلط بس میں سوار ہو کر ساکران پہنچ گئی، بازیاب لڑکیوں کو بیان کے لیے انھیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل