Thursday, June 04, 2026
 

ٹرمپ کی جانب سے پاگل جیسے القابات سُننے کے بعد نیتن یاہو کا ردعمل

 



لبنان جنگ جاری رکھنے پر ٹرمپ کی جانب سے پاگل جیسے ’القابات‘ سُننے کے بعد نیتن یاہو کا بھی ردعمل آگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان لبنان کی صورتحال پر ہونے والی ایک ٹیلیفونک گفتگو میں غیرمعمولی کشیدگی سامنے آئی تھی جس میں امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی تم سے اور اسرائیل سے نفرت کرتا ہے۔ فون میں ٹرمپ نے نیتن یاہو کے لبنان میں حملے جاری رکھنے کے بیان پر سخت اعتراض کیا اور انہیں پاگل اور ناشکرا جیسے الفاظ سے مخاطب کیا۔ حال ہی میں سی این بی سی کی ایک رپورٹر نے نیتن یاہو سے اس حوالے سے سوال کیا اور پوچھا کہ ٹرمپ نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ انہوں نے آپ کو پاگل کہا۔ آپ کا اس پر ردعمل کیا تھا۔ نیتن یاہو نے جواب دیا کہ ہر گھر میں چھوٹے موٹے جھگڑے ہوتے ہیں لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہمارا مقصد ایک ہی ہے اور وہ ہے ایران کے یورینیم کو قبضے میں لینا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل