Friday, June 05, 2026
 

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی پر وزیر اعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد

 



وزیراعظم شہباز شریف نے آسٹریلیا کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے اجتماعی محنت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مؤثر حکمت عملی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کامیابی پوری ٹیم کی انتھک محنت اور بہترین کارکردگی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کامیابی پر محسن نقوی، پاکستان کرکٹ بورڈ، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ افراد مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیریز میں کامیابی کھلاڑیوں کی محنت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ٹیم مینجمنٹ کی مؤثر حکمت عملی کی عکاس ہے۔ وزیراعظم نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ قومی ٹیم مستقبل میں بھی اسی جذبے اور عزم کے ساتھ پاکستان کے لیے مزید کامیابیاں سمیٹے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم قومی کرکٹ ٹیم کی اس تاریخی کامیابی پر خوش ہے اور کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی پر فخر محسوس کر رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل