Loading
شہر قائد کے گلشن اقبال کے علاقے میں ایکسپریس اخبار کے رپورٹر اشرف علی کی اہلیہ سے گھر کے سامنے ڈکیتی کی واردات پیش آئی جہاں موٹرسائیکل سوار دو مسلح ڈاکو خاتون سے انگوٹھی چھین کر فرار ہوگئے۔
صحافی اشرف علی کے مطابق واردات گلشن اقبال بلاک 13-D/2 میں سینڈ فلپس اسکول والی گلی میں ان کے گھر کے سامنے پیش آئی۔
انہوں نے بتایا کہ موٹرسائیکل پر سوار دونوں ڈاکوؤں نے خاتون کو روک کر ان سے انگوٹھی چھین لی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
اشرف علی کا کہنا تھا کہ واردات میں ملوث دونوں ملزمان نے چہروں پر ماسک پہن رکھے تھے جس کے باعث ان کی شناخت ممکن نہ ہو سکی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل