Loading
شہر قائد میں بلدیہ ٹاؤن کے علاقے رئیس گوٹھ میں نجی بینک کے قریب ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 40 سالہ شہری مجید زخمی ہوگیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ملزمان واردات کے دوران شہری سے موبائل فون، نقدی اور دیگر قیمتی سامان چھین کر فرار ہوگئے۔ اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں مجید زخمی ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی کو فوری طور پر علاج کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل