Loading
ماہرین آثارِ قدیمہ نے ایک حیران کن دریافت میں انکشاف کیا ہے کہ تقریباً دو ہزار سال قبل ہندوستان سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے مشہور شاہی قبرستان ویلے آف دی کنگز میں چٹانی مقبروں کے اندر اپنا نام کندہ کر دیا تھا۔
تحقیق کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والے شخص سِیکائی کورن نے قدیم تامل زبان میں اپنا نام پانچ شاہی مقبروں میں آٹھ مرتبہ تحریر کیا۔ یہ مقبرے فرعونوں اور اشرافیہ کی آخری آرام گاہیں تھے۔
ماہرین کے مطابق پہلی سے تیسری صدی عیسوی کے درمیان لکھی گئی تقریباً 30 تحریریں چھ مختلف مقبروں میں ملی ہیں، جو چار بھارتی زبانوں میں درج ہیں۔ یہ دریافت اس بات کا مضبوط ثبوت فراہم کرتی ہے کہ جنوبی ایشیا کے لوگ نہ صرف قدیم مصر کے ساتھ تجارتی روابط رکھتے تھے بلکہ وہاں طویل عرصے تک قیام بھی کرتے تھے۔
سوئٹزرلینڈ کی یونیورسٹی آف لوزان سے وابستہ محقق اِنگو اسٹراچ کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی تامل ناڈو کے تاجروں کے مصر کی بندرگاہوں تک آنے کے شواہد مل چکے ہیں۔ تاہم، نئی دریافت سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ صرف تجارت تک محدود نہیں تھے بلکہ مصر کے تاریخی اور مذہبی مقامات کا بھی دورہ کرتے تھے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دریافت قدیم مصر اور جنوبی ایشیا کے درمیان موجود گہرے تجارتی، ثقافتی اور انسانی روابط پر نئی روشنی ڈالتی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل