Monday, June 08, 2026
 

کراچی میں طلاق یافتہ 4 بچوں کی ماں کی خودکشی

 



شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاون میں 4 بچوں کی ماں نے زہریلی دوا کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے غازی گوٹھ میں گھر میں خاتون کی لاش ملی جسے ایدھی ایمبولنس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او پاکستان بازار معراج انور نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت 45 سالہ زینب کے نام سے کی گئی۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ متوفیہ نے گھر میں زہریلی دوا پی کر خودکشی کی ہے جو کہ 4 بچوں کی ماں تھی جو کہ فیکٹری میں ملازمت کرتی تھی تاہم گزشتہ چند ماہ سے بیروزگار تھی جس کے باعث وہ شدید معاشی و مالی بدحالی کا شکار تھی۔ متوفیہ کو شوہر نے 2 سال قبل طلاق دیدی تھی تاہم پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل