Monday, June 08, 2026
 

امریکی افواج کا خلیج عمان میں ایران جانے والے آئل ٹینکر پر میزائل حملہ

 



امریکی افواج نے خلیج عمان میں ایران کی جانب جانے والے ایک آئل ٹینکر کو نشانہ بنا کر ناکارہ بنا دیا جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹ کام نے بتایا کہ امریکی افواج نے یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب جہاز نے فوجی ہدایات پر عمل نہیں کیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران جانے والے اس آئل ٹینکر ماریویکس پر پالاؤ کا پرچم لہرا رہا تھا۔ مشکوک سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے امریکی افواج نے رکنے کا اشارہ کیا۔ سینٹ کام کے مطابق امریکی لڑاکا طیارے نے ہدایات نظرانداز کرنے والے مشکوک آئل ٹینکر کے انجن اور اسٹیئرنگ سسٹم کو نشانہ بنایا جس سے جہاز چلنے کے قابل نہیں رہا۔ امریکی حکام نے مزید بتایا کہ یہ جہاز خالی تھا لیکن ایران کی سمت بڑھ رہا تھا۔ اس بارے میں مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے یہ کارروائی ان اقدامات کا حصہ ہے جو وہ ہدایات پر عمل نہ کرنے والے جہازوں کے خلاف کر رہی ہے تاکہ آبی گزرگاہ پر امریکی عمل داری کو یقینی بنایا جائے۔ سینٹ کام نے بتایا کہ 13 اپریل سے اب تک آبنائے ہرمز اور آس پاس 7 ایسے جہازوں کو ناکارہ بنایا جا چکا ہے جو امریکی افواج کی ہدایات پر عمل نہیں کر رہے تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ 134 جہازوں کو واپس جانے پر مجبور کیا گیا جو امریکی ہدایات پر عمل نہیں کر رہے تھے جبکہ 42 جہازوں کو انسانی امداد سے متعلق سرگرمیوں کے لیے گزرنے دیا گیا۔    

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل