Loading
بریگیڈ کے علاقے لائنز ایریا تھانوی مسجد کے قریب تیز دھار آلے کے وار سے 7 افراد زخمی ہوگئے۔
بریگیڈ پولیس کے مطابق واقعہ دو گروپوں میں جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا جہاں ان کی شناخت 40 سالہ شاہد ، 50 سالہ ندیم ، 25 سالہ معاذ ، 30 سالہ باسط حسین ، 25 سالہ شرجیل ، 30 سالہ ثاقب حسین اور 20 سالہ کامران کے ناموں سے کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بریگیڈ پولیس مضروبین کے بیانات قلمبند کر رہی ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل