Wednesday, June 10, 2026
 

پی ٹی آئی قیادت کا پارٹی معاملات میڈیا میں لانے والوں سے رابطے ختم کرنے کا فیصلہ

 



پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے ناراض ارکان کے ساتھ جاری مذاکراتی عمل روکنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور پارٹی کی پارلیمانی و سیاسی رابطہ کمیٹی کو واضح ہدایات جاری کر دی ہیں۔ پارٹی اعلامیے کے مطابق ایسے ارکان سے کسی قسم کا رابطہ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جو پارٹی کے اندرونی معاملات کو میڈیا میں زیر بحث لا رہے ہیں یا عوامی بیانات کے ذریعے قیادت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پارٹی نظم و ضبط کو کمزور کرنے یا میڈیا کے ذریعے اپنے مطالبات منوانے کی کوشش کرنے والوں کی حوصلہ افزائی نہیں کی جائے گی۔ قیادت کا مؤقف ہے کہ اندرونی اختلافات اور شکایات کے حل کے لیے پارٹی کے اپنے فورمز موجود ہیں اس لیے تمام معاملات انہی پلیٹ فارمز پر اٹھائے جائیں۔ پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے کہ جن ارکان اسمبلی کو کسی قسم کے تحفظات یا مسائل درپیش ہیں ان کی شکایات سنی جا رہی ہیں اور مناسب پارٹی فورمز کے ذریعے ان کا حل بھی نکالا جائے گا۔ اعلامیے کے مطابق پارٹی قیادت نظم و ضبط اور تنظیمی ڈھانچے کو برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہے اور ایسے طرزِ عمل کی حوصلہ شکنی کی جائے گی جو پارٹی کے داخلی معاملات کو عوامی سطح پر لے جانے کا باعث بنے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل