Loading
اسلام آباد ہائیکورٹ میں متنازع ٹویٹس کیس کے سلسلے میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی جانب سے سزا معطلی کی درخواستوں پر جلد سماعت کی متفرق درخواستیں دائر کر دی گئیں۔
درخواستیں فیصل صدیقی ایڈووکیٹ اور زینب جنجوعہ ایڈووکیٹ کی جانب سے جمع کرائی گئیں، جن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دونوں درخواستیں 24 جولائی کو سماعت کے لیے مقرر تھیں۔
متفرق درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ پراسیکوشن نے درخواستوں کے قابلِ سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا تھا، تاہم عدالت ان اعتراضات سے متعلق درخواست مسترد کر چکی ہے۔
درخواست گزاروں نے استدعا کی ہے کہ 27 جولائی سے شروع ہونے والے ہفتے میں سزا معطلی کی درخواستوں کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل