Loading
بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ابھیشیک شرما کی خراب فارم برقرار ہے اور وہ زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بری طرح ناکام رہے۔
زمبابوے کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارتی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ابھیشیک شرما 4 گیندوں پر صرف 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
اس سے قبل دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ابھیشیک شرما 8 گیندوں پر 8 رنز ہی بنا سکے تھے جبکہ پہلے میچ میں 8 گیندوں پر صرف ایک رن ہی بنا پائے تھے۔
View this post on Instagram
ان کی کارکردگی بھارتی ٹیم کے لیے تشویش کا باعث بنتی جا رہی ہے۔
دوسری جانب انہوں نے تیسرے میچ میں 17 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں جو کسی بھی بھارتی اوپنر کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں بہترین بولنگ کارکردگی ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کی اگلی ٹی ٹوئنٹی سیریز اکتوبر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل