Monday, July 27, 2026
 

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران ریکارڈ اضافہ ہوا

 



ملک میں ایک ہفتے کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ 60 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نئے ہفتے کا آج سے آغاز ہے اور عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی گر گئی ہیں، دو روز کے وقفے کے بعد قیمتوں کے روزانہ تعین کا آج سے پھر آغاز ہوگا۔ عالمی مارکیٹ میں آج خام تیل کی قیمتوں میں پانچ فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی، اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے نئی قیمتوں کا تعین آج کرے گا۔ عالمی مارکیٹ کے تناسب سے پاکستان میں آج قیمتوں میں بڑی کمی متوقع ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پیٹرول 24 اور ڈیزل 60 روپے سے زائد مہنگا کیا گیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل