Loading
ایران نے خبردار کیا کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی تو تباہ کن جواب دینے میں زرا بھی نہیں ہچکچائیں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات ایرانی پارلیمان کے اسپیکر اور چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں کہی۔
انھوں نے مزید کہا کہ میں رہبرِ اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات کا پابند ہوں اور مجھے یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔
ایرانی پارلیمان کے اسپیکر کے بقول صدر مسعود پزیشکیان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر امریکا غیر معمولی یا اضافی شرائط عائد کرنے کی کوشش کرے گا تو انھیں قبول نہیں کیا جائے گا۔
محمد باقر قالیباف نے مزید کہا کہ اگر دوسرا فریق معاہدے سے انحراف کرتا ہے یا غیر ضروری مطالبات کرتا ہے تو ایران بھرپور اور تباہ کن ردعمل دینے میں کوئی تامل نہیں کرے گا۔
انھوں نے حالیہ ایران۔امریکہ جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران پہلے بھی اپنی طاقت کا مظاہرہ کر چکا ہے اور اگر مخالف فریق نے دوبارہ وہی راستہ اختیار کیا تو اسے پہلے سے زیادہ سخت جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ایرانی چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک روز قبل رہبرِ اعلیٰ سے منسوب پیغام میں ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت کی توثیق کی گئی تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل