Friday, June 19, 2026
 

کراچی؛ منشیات فروشی میں ملوث انتہائی مطلوب ملزمان میاں بیوی گرفتار

 



کراچی میں ضلع کیماڑی تھانہ جیکسن پولیس نے کسٹم لائن کیماڑی کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر مبینہ طور پر منشیات فروشی میں ملوث انتہائی مطلوب ملزمان میاں اور بیوی کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔ ترجمان کیماڑی پولیس کے مطابق منشیات فروشی میں ملوث انتہائی مطلوب ملزمان (میاں، بیوی) کو دو کلو سے زائد منشیات سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان اکبر خان عرف اکبرے اور تاج زری زوجہ اکبر خان کو مزاحمت کے بعد گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار میاں بیوی کے قبضے سے بوقت گرفتاری 2250 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم اکبر کا نام مطلوب منشیات فروش ملزمان کی اے کیٹیگری فہرست میں شامل تھا اور ملزم اس سے قبل بھی 10 مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔ کیماڑی پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن یونٹ کے حوالے کیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل