Friday, June 19, 2026
 

خلیجی بندرگاہ سے آنے والا خام تیل بردار جہاں پر گوادر کے قریب آتشزدگی

 



خلیجی بندرگاہ سے خام تیل لے کر آنے والے بحری جہاز پر گوادر کے قریب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا اور کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ پی این ایس سی ذرائع کے مطابق خلیجی بندرگاہ سے آنے والے خام تیل بردار جہاز پر آتشزدگی کا واقعہ جمعرات کو پیش آیا اور گوادر سے 80 میل کی مسافت پر جہاز میں آگ بھڑک اٹھی اور جہاز سے قریب ترین بندرگاہ 48 میل کی دوری پر تھی۔ ایمرجنسی کال پر پاکستان نیوی نے فوری ریسکیو آپریشن کیا اور مدد روانہ کی، پاکستان نیوی کی امدادی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔  اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ آگ معمولی نوعیت کی تھی اور کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا ہے۔ پی این ایس سی ذرائع کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کی وجوہات کے تعین اور ممکنہ نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل