Friday, June 19, 2026
 

کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت اور بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف عوامی احتجاج

 



کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام نے مظاہرے کیے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق عائشہ منزل پر مظاہرین نے پانی کی قلت اور بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج کیا اور ٹائر نذر آتش کر کے سڑک کو بند کردیا۔ اہم شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بری طرح سے متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین نے پانی دو اور بجلی دو کے نعرے لگائے۔ عائشہ منزل کے علاقہ مکینوں کا کہنا یے کہ ٹینکر میں پانی آتا یے جبکہ لائنوں کا پانی بند ہے۔شہریوں نے اورنگی ٹاوٴن میں میٹرو سینما کے نزدیک پونے پانچ و بنارس روڈ پر بجلی کی عدم فراہمی اور پانی کی قلت کے خلاف عوامی احتجاج ہوا۔ مظاہرین نے سڑک بند کی ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پانی کی قلت اور بجلی کی لوڈشیڈنگ نے اورنگی کے مکینوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ مظاہرین نے وزیراعلی سندھ سے اپیل کی کہ وہ پانی اور بجلی کے مسائل حل کرائیں، محرم کے تقدس کا خیال رکھا جائے۔ بعد ازاں ایس ایچ او کی سربراہی میں پولیس کی نفری عائشہ منزل پہنچی اور مظاہرین سے مذاکرات کر کے سڑک کو ٹریفک کیلیے کھول دیا۔ مظاہرین پولیس کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کرکے پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل