Loading
یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پیش آیا جہاں ننھے فرحان کی چپس کھانے کی معصوم خواہش نے اس کی جان لے لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع اننت پور کے ایک مسلم گھرانے میں صف ماتم بچھ گئی جب 5 سالہ بچہ نے قریبی دکان سے چپس کا ایک پیکٹ خریدا اور چپس کھاتے ہی موت کے منہ میں چلاگیا۔
چپس کے اس پیکٹ میں کمپنی نے بچوں کے لیے ایک چھوٹا سا پلاسٹک کا کھلونا بھی بطور تحفہ رکھا تھا۔ ننھا فرحان بے خبر تھا اور چپس کھاتے ہوئے وہ کھولنا بھی نگل گیا جس اس کے حلق میں پھنس گیا۔
فرحان کو سانس لینے میں شدید دشواری پیش آنے لگی تھی۔ اہلِ خانہ نے ابتدائی طبی دی لیکن کوئی افقہ ہوا جس پر بچے کو طور پر بچے کو تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ راستے ہی میں دم توڑ گیا۔
مسلم گھرانے میں کہرام مچ گیا اور شہریوں کی بڑی تعداد گھر پر جمع ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ کمپنی نے حفاظتی اصولوں پر عمل کیا تھا یا مصنوعات کی پیکنگ میں کسی قسم کی غفلت برتی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اگر تحقیقات کے دوران کمپنی کی غلفت ثابت ہوگئی تو صارفین کے حقوق کے قوانین کے تحت سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل