Loading
آئی جی پی کچہ اسٹاپ پر سیوریج ڈرین میں ڈوبنے والے سات سالہ بچے وصال کی لاش تین دن بعد آٹھ کلو میٹر دور گوالمنڈی کے قریب نالہ لئی سے مل گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق امدادی ادارے تین دن سے لاش ڈھونڈ رہے تھے کہ آج سرچ آپریشن کے دوران گوالمنڈی کے قریب نالہ لئی سے بچے کی لاش مل گئی۔
لاش کو ریسکیو 1122 ٹیموں نے نالہ لئی سے نکال کر ضروری قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا جہاں قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی جائے گی۔
لاش کی برآمدگی کے ساتھ ہی ریسکیو 1122 کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن ختم ہوگیا۔ پولیس، ریسکیو 1122 سول ڈیفنس ڈیڈ باڈی تلاش میں مکمل ناکام رہے، ڈیڈ باڈی 8 کلومیٹر نالوں کا سفر طے کر کے گوالمنڈی پل پہنچی اور کچرے میں پھنسنے کی وجہ سے ملی اور خود ہی پل ساتھ لگ گئی جب کہ پولیس پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ سے آدھا کلومیٹر ایریا چیک کرتی رہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل