Loading
متحدہ عرب امارات نے ایران سے جاری کشیدگی اور جنگی حالات کے باعث متاثر ہونے والے غیر ملکی مسافروں کے لیے خصوصی ویزا سہولت متعارف کرا دی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ایسے افراد جن کے ویزے کی مدت ختم ہوچکی انھیں مقررہ مدت تک ’’اوور اسٹے‘‘ جرمانے سے استثنا دیا گیا۔
نئے حکم نامے کے تحت یہ خصوصی رعایت 10 جون سے نافذ العمل ہے اور 9 جولائی 2026 تک برقرار رہے گی۔ متاثرہ مسافر 9 جولائی تک بغیر کسی اضافی جرمانے کے اپنے ویزا یا رہائشی حیثیت کو قانونی طور پر درست کرا سکتے ہیں۔
اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی جانے والی اس رعایت کے تحت ایران جنگ کے باعث امارات میں پھنس جانے والے افراد کو 30 روزہ ویزا ریلیف بھی فراہم کیا جائے گا۔
یہ سہولت سیاحتی اور وزٹ ویزا رکھنے والے تمام متاثرہ غیر ملکیوں کے لیے دستیاب ہوگی جو پروازوں کی منسوخی یا دیگر جنگی حالات کے باعث بروقت ملک چھوڑنے سے قاصر رہے تھے۔
اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد غیر معمولی حالات سے متاثرہ مسافروں کو قانونی اور انتظامی سہولت فراہم کرنا ہے۔
واضح رہے کہ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں کے بعد شروع ہونے والی جنگ میں ایران نے خلیجی ممالک میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا جس کے باعث پروازیں معطل کردی گئی تھیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل