Friday, June 19, 2026
 

جوڈیشل کونسل نے ججز تقرری کیلیے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی

 



جوڈیشل کمیشن نے ججز تقرری رولز میں ترامیم کی منظوری دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں کیے گئے اہم فیصلوں کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے ججز کی تقرری سے متعلق رولز 2024 میں ترامیم کی منظوری دے دی۔ اعلامیے کے مطابق آئینی بینچوں کیلئے ججز کی نامزدگی اور انتخاب کے معیار کی بھی توثیق کر دی گئی۔ اجلاس میں ہائیکورٹ ججز کی کارکردگی جانچنے کیلئے مجوزہ رولز 2026 پر فیصلہ مؤخر کر دیا گیا، ہائی کورٹ ججز کی کارکردگی کی جانچ کے رولز پر تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹس اور سینئر ترین ججز سے سات روز میں تجاویز طلب کرلی گئیںْ اعلامیے کے مطابق بلوچستان بار کونسل کی جانب سے صوبائی بار کونسل کے نمائندے کی تبدیلی سے متعلق خط پر بھی اجلاس میں غور کیا گیا۔ کمیشن نے قرار دیا بار کونسل کی جانب سے نامزد ممبر کی مدت آئینی طور پر دو سال مقرر ہے اس لیے اس حوالے سے رولز بنانے کی ضرورت نہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل