Loading
پشاور پولیس کو 49 سنگین مقدمات میں انتہائی مطلوب ملزم کو انٹرپول کی مدد سے بحرین سے گرفتار کرلیا گیا۔
پشاور پولیس کے مطابق بھتہ خوروں، قبضہ مافیا، ٹارگٹ کلنگ، قتل، اقدامِ قتل، اغوا، لوگوں کی جائیدادوں پر غیر قانونی قبضوں، پولیس پر حملوں، راہزنی ، عوام کی جان و مال کے دشمن کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے 49 سنگین مقدمات میں انتہائی مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم ممتاز عرف ممتازے کو انٹرپول کے ذریعے بیرون ملک بحرین سے گرفتار کرلیا۔
پشاور پولیس کے مطابق ملزم ممتاز عرف ممتازے قتل، اقدامِ قتل، بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ، قبضہ مافیا، لوگوں کی جائیدادوں پر غیر قانونی قبضوں، راہزنی ، اغوا، پولیس پر حملوں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے ، لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانے سمیت متعدد سنگین جرائم میں مطلوب ایک منظم جرائم پیشہ نیٹ ورک کا سرغنہ ہے
پشاور پولیس کی جانب سے اشتہاری مجرمان اور جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف مؤثر حکمت عملی اور مسلسل کارروائیوں کے نتیجے میں ملزم ممتازے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا، تاہم جدید تفتیش اور انٹرپول کے ذریعے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ملزم کو تمام قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد جلد ہی پاکستان منتقل کیا جائے گا تاکہ اسے قانون کے کٹہرے میں لا کر انصاف کے تقاضے پورے کیے جا سکیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل