Loading
پاکستان کے معروف گلوکار بلال سعید نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کے بعد ہونے والی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے ناقدین کو واضح جواب دیا ہے۔
ان دنوں بلال سعید اور گلوکارہ آئمہ بیگ لندن میں اپنے نئے میوزک پروجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جہاں دونوں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہے۔
ویڈیو میں دونوں فنکاروں کو لندن کی سڑکوں پر مداحوں کے ساتھ تصاویر بنواتے اور سیلفیاں لیتے دیکھا جا سکتا ہے۔
تاہم، سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے آئمہ بیگ کے لباس پر تنقید کی جبکہ کچھ افراد نے دعویٰ کیا کہ دونوں فنکار مبینہ طور پر نشے کی حالت میں تھے۔
ان قیاس آرائیوں پر بلال سعید نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وائرل کلپ شوٹنگ کے دوران بنایا گیا تھا اور ان کے ہاتھوں میں کافی کے کپ تھے، نہ کہ کوئی نشہ آور مشروب تھے۔
View this post on Instagram
انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر اردگرد موجود کچھ لوگ شراب پی رہے ہوں تو کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ وہاں موجود ہر شخص پی رہا ہے؟
بلال سعید نے مزید کہا کہ وہ برسوں سے اپنے فن کے ذریعے پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔
انہوں نے ناقدین سے اپیل کی کہ بغیر حقائق جانے کسی کے بارے میں رائے قائم کرنے سے گریز کریں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل