Loading
لیاری سے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے ایک اور بڑا دعوی کر دیا،ان کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ اگلے فیفا ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے لیاری کے کھلاڑی بھی شریک ہوں گے۔
لیاری انٹرنیشنل فٹبال اسٹیڈیم میں برازیل اور جاپان کے درمیان ناک آؤٹ میچ کے موقع پر ایکسپریس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول کا کہنا تھا کہ لیاری میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے،منی برازیل کہلانے والے لیاری کی عوام فٹبال سے گہرا شغف رکھتی ہے۔
اس بات کا ثبوت میچ میں موجود تماشائیوں کی موجودگی سے ہے، اسٹیڈیم کھیل کے متوالوں سے کھچا کھچ بھرا رہا جبکہ بڑی تعداد اسٹیڈیم کے باہر موجود رہی، نبیل گبول کے مطابق لیاری سے 12 کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے جن کو بیرون ملک تربیت دے کر پاکستان ٹیم میں شامل کیا جائے گا جو آگے چل کر انٹرنیشنل ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
واضح رہے کہ نبیل گبول نے قبل ازیں کہا تھا کہ مستقبل میں لیاری میں فیفا ورلڈ کپ کا انعقاد ممکن بنایا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل