Monday, June 29, 2026
 

جامشورو میں 8 ماہ کی حاملہ خاتون کاروکاری کے نام پر قتل

 



سندھ کے ضلع جامشورو میں 8 ماہ کی حاملہ خاتون کو کاروکاری کے نام پر قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا جامشورو میں حاملہ خاتون کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ کاروکاری کے نام پر معصوم جان لینا انتہائی وحشیانہ اقدام ہے، مقتولہ خوشبو ماچھی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مقتولہ کے پیٹ میں موجود 8 ماہ کے بچے کا قتل دوہرا اور ہولناک جرم ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ مظلوم خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا اور ایسے سنگین جرائم میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل