Thursday, July 02, 2026
 

سبمرین کبیل میں خرابی کے باعث انٹرنیٹ ٹریفک میں تعطل

 



پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی شکایت پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس ایم ڈبلیو 5 سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث انٹرنیٹ ٹریفک میں تعطل آیا تاہم صورت حال کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔ پی ٹی اے نے کہا کہ ایس ایم ڈبلیو5 بین الاقوامی سب میرین کیبل سسٹم میں خرابی کے باعث انٹرنیٹ ٹریفک میں آنے والے تعطل کی مسلسل نگرانی جاری ہے، اس خرابی کے نتیجے میں بعض انٹرنیٹ صارفین کو سروس کے معیار اور کنیکٹیویٹی میں وقتاً فوقتاً ڈی گریڈیشن کا سامنا ہو سکتا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس (ٹی ڈبلیو اے) ایس ایم ڈبلیو5 کنسورشیم کے ساتھ مل کر خرابی کی بنیادی وجہ معلوم کرنے اور سروس کی بحالی کے متوقع وقت (ETTR) کے تعین کے لیے کام کر رہی ہے، اس دوران، خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل بین الاقوامی روابط کے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ پی ٹی اے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور صورت حال کی مسلسل نگرانی جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ ملک بھر میں انٹرنیٹ خدمات کی مکمل بحالی جلد از جلد یقینی بنایا جا سکے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل