Thursday, July 02, 2026
 

زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 22 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا

 



زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوارن 61 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے اضافے کے بعد مجموعی حجم 22 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 22 ارب 4 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ24  جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 22 ا رب ڈالر سے تجاوز کرگئے اور زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 61 کروڑ 10لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 16 ارب 52 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے اور کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 51 کروڑ 47 لاکھ ڈالرکے ذخائر موجود ہیں۔ زرمبادلہ کے ذخائر اضافے سے متعلق بتایا گیا کہ اضافہ ملٹی لیٹرل اداروں سے حکومتی رقوم کی آمد کے باعث ہوا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل