Thursday, July 02, 2026
 

کراچی، منگھوپیر میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی

 



شہر قائد کے علاقے منگھو پیر میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق منگھوپیر کے علاقے پیر بخش گوٹھ توحیدر مسجد کے قریب فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔  زخمی ہونے والے نوجوان کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال  منتقل کیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 21 سالہ محمد عظیم ولد محمد منور کے نام سے کی گئی واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے علاقہ پولیس تحقیقات کر رہی ہے ۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل