Thursday, July 02, 2026
 

بالاکوٹ، دریائے کنہار میں 4 سیاحوں کی جانیں بچانے والی رافٹنگ ٹیم کو خراج تحسین

 



ناران کے قریب دریائے کنہار میں ڈوبتے ہوئے چار سیاحوں کی جانیں بچانے والی رافٹنگ ٹیم کو شاندار ریسکیو آپریشن پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) رحمت علی نے رافٹنگ ٹیم سے ملاقات کی اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور بروقت کارروائی کو قابلِ تقلید قرار دیا۔ ڈی جی کے ڈی اے رحمت علی نے کہا کہ رافٹنگ ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چار قیمتی جانیں بچا کر انسان دوستی اور فرض شناسی کی بہترین مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے وادی کاغان آنے والے سیاحوں پر زور دیا کہ وہ دریاؤں اور دیگر تفریحی مقامات پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور انتظامیہ کی جاری کردہ حفاظتی ہدایات پر مکمل عمل کریں۔ اس موقع پر مقامی افراد نے بھی رافٹنگ ٹیم کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا جہاں شہریوں اور سیاحوں نے پلک جھپکتے میں کامیاب ریسکیو آپریشن انجام دینے پر ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ واضح رہے کہ رافٹنگ ٹیم نے دو روز قبل ناران کے قریب دریائے کنہار میں ڈوبتے ہوئے چار سیاحوں کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے بحفاظت بچا لیا تھا جس پر انہیں ہر حلقے کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل