Thursday, July 02, 2026
 

کوٹری، سپر ہائی وے پر تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے خاتون جاں بحق، ڈرائیور فرار

 



سپر ہائی وے پر تیز رفتار ٹرالر نے ایک خاتون کو کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ ٹرالر ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت گلشن شہباز کی رہائشی 30 سالہ مسماۃ داڈو بنت گلاب شیخ کے نام سے ہوئی ہے جو جامشورو پل کے قریب موجود تھی۔ حادثے کے بعد خاتون کی لاش کئی گھنٹوں تک سڑک پر پڑی رہی۔ اطلاع ملنے پر تھانہ جامشورو پولیس موقع پر پہنچی لاش کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔ ایس ایچ او تھانہ جامشورو کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد فرار ہونے والے ٹرالر اور اس کے ڈرائیور کی تلاش کے لیے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر لی گئی ہیں جن کی مدد سے ملزم کو جلد گرفتار کرنے کی کوشش جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل