Friday, July 03, 2026
 

پیرو میں تباہ کُن پارشوں کی پیشگوئی، نصف ملک میں 60 روزہ ایمرجنسی نافذ

 



پیرو نے ال نینو مظہر سے منسلک شدید بارش کے خطرے کے پیش نظر 22 خطوں اور تقریباً 800 اضلاع میں 60 دن کی ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اقدام سبکدوش ہونے والے صدر جوز ماریا بالکازر کے دستخط شدہ ایک فرمان کے بعد قائم کیا گیا تھا۔ حکم نامے کے مطابق پیشین گوئیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایل نینو کا قدرتی رجحان 2027 کے موسم گرما تک جاری رہ سکتا ہے جس میں شدید ترین بارشوں کا خطرہ بتایا گیا ہے۔ ہنگامی اعلان 22 علاقوں کے 796 اضلاع کا احاطہ کرتا ہے جن میں لیما، پیورا، لا لیبرٹاد اور لوریٹو کے ساتھ ساتھ آئینی صوبہ کالاؤ بھی شامل ہیں۔ حکم نامے کے مطابق علاقائی اور مقامی حکام نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سول ڈیفنس کے تعاون اور نگرانی کے تحت ہنگامی اور خطرے کے خاتمے کے اقدامات کو نافذ کریں گے۔ ان اقدامات میں حکومتی وزارتیں بھی شامل ہوں گی، جبکہ خطرے میں کمی، ہنگامی ردعمل اور بحالی کی کوششیں جاری رہیں گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل