Loading
چودہویں ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی کے وزیر اعظم شہباز شریف نے 11 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ساؤتھ ایشین گیمز کی تیاریاں فوری شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
ساؤتھ ایشین گیمز آٸندہ سال مارچ میں منعقد ہونے ہیں۔ پاکستان 22 سال بعد ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ساؤتھ ایشین گیمز کے لیے منظور فنڈز مرحلہ وار جاری ہوں گے۔ فنڈز اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن، لاجسٹک، گیمز تقریبات اور انتظامی امور پر خرچ ہوں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ساؤتھ ایشین گیمز سیکریٹریٹ اسلام آباد میں قائم کیا جائے گا۔ سیکریٹریٹ گیمز کی تمام تیاریوں کی نگرانی کرے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل