Friday, July 03, 2026
 

پمز اسپتال سے نومولود بچے کو فوری والدہ کے حوالے کرنے سے متعلق درخواست مسترد

 



ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے  (پمز) اسپتال سے نومولود بچے کو فوری طور پر والدہ کے حوالے کرنے سے متعلق درخواست مسترد کر دی۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد علی ورائچ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بچے کی نانی کی جانب سے دائر درخواست خارج کر دی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق پمز کے معالجین نے نومولود بچے کی والدہ کے مزید علاج کی سفارش کی ہے اور وہ تاحال زیر علاج ہیں، اس لیے انہیں مزید طبی نگہداشت کی ضرورت ہے۔ درخواست گزار خاتون نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ پمز انتظامیہ نومولود نواسے کی حوالگی کے بدلے رقم کا مطالبہ کر رہی ہے، تاہم پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ بچے کی والدہ کی طبی حالت کے باعث ان کا علاج جاری رکھنا ضروری ہے، جس کی بنیاد پر عدالت نے فوری حوالگی کی درخواست مسترد کر دی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل