Sunday, July 05, 2026
 

راولپنڈی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے باپ بیٹا قتل

 



راولپنڈی کے تھانہ گوجرخان کے علاقے گاؤں کھینگر خورد یوسی جرموٹ کلاں میں  دہرے قتل کی واردات میں نامعلوم ملزمان نے باپ بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، آئی جی پنجاب راؤ عبد الکریم کا نوٹس آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح ملزمان باپ بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہوگئے مقتولین کی شناخت ارشد بھٹی اور ان کے بیٹے مصدق بھٹی کے نام سے ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئیں۔ آئی جی پنجاب راؤعبدالکریم نے دہرے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی، سی پی او راولپنڈی کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار  لانے اور ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ یاد رہے کہ نوتعینات سی پی او راولپنڈی نے اتوار کو ہی عہدے کا چارج لیا ہے، سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا کا کہنا تھا کہ فرانزک ٹیمیوں نے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جلد گرفتار کرلیے جائیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل