Loading
سندھ کی سرکاری جامعات میں وائس چانسلر کی تقرری کے لیے قائم سرچ کمیٹی نے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کے انتخاب کے لیے امیدواروں کو انٹرویوز کے لیے بلالیا ہے۔
سرچ کمیٹی کی جانب سے یہ انٹرویوز 9 جولائی سے شروع ہونگے جو 10 جولائی، 13 اور 14 کو بھی جاری رہیں گے۔ انٹرویوز کے لیے امیدواروں کو خطوط جاری ہونا شروع ہوگئے ہیں واضح رہے کہ جامعہ کراچی کے موجودہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کی موجودہ 4 سالہ مدت 28 جولائی کو پوری ہورہی ہے۔
امکان ہے کہ اس مدت تک نئے مستقل وائس چانسلر کا تقرر نہیں ہوپائے گا اور مستقل وائس چانسلر کی تقرری تک موجودہ وائس چانسلر کو ہی یونیورسٹی کی قیادت کا عارضی چارج سونپا جاسکتا ہے۔ البتہ، یونیورسٹی اور اس سے باہر بھی کئی افراد عارضی چارج لینے کے خواہشمند ہیں۔
واضح رہے کہ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کی اسامی کے لیے کل 52 امیدواروں نے درخواست دی تھی جس میں سے 46 کو انٹرویو کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔
بتایا جارہا ہے کہ کچھ طاقتور شخصیات یونیورسٹی میں بیوروکریٹ کو وائس چانسلر دیکھنے کی خواہش مند ہیں۔ درخواست دینے والے امیدواروں میں رخسار احمد، ارشد سلیم، پریا آفتاب احمد، افتخار احمد صدیقی، شیما بخاری، انیلا امبر ملک، نرگس انجم، معظم علی خان، مقصود علی انصاری، سید منیر احمد شاہ، نظر حسین پھلپوٹو، جمیل النبی، ڈاکٹر عبدالمجید خان، شاہ علی القادر، بلقیس گل، حارث شعیب، شارق احمد، محمد شاہد قریشی، ثمر سلطانہ، شفیق الرحمٰن، سید غلام مشرف، ریاض حسین سومرو، سید حسین مہدی، وسیم قاضی، شہنیلا زرداری، نوید احمد شیخ، سید سیف الرحمٰن، ثمینہ قدوائی، فرزانہ شاہین، وسیم حیات چاند، خالد محمود عراقی، سید شبیب الحسن، سید عمران جامی، محمد عاصم، احسان الٰہی، سرفراز علی میتلو، مرزا محمود بیگ، نائمہ سعید، ساجد جہانگیر، نبیل احمد زبیری، نذیر حسین کلہوڑو، مسعود مشکور صدیقی، افشاں صدیق، ساجد علی، زمین شہید صدیقی، روبینہ مشتاق، شائستہ تبسم، سید عارف کمال، ضیا القیوم، بریگیڈیئر (ر) غلام رضا، صالحہ رحمان، کامران علی عباسی اور منور علی مہیسر سمیت دیگر شامل ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل