Monday, July 06, 2026
 

برطانوی مالی نے ایک دن میں دو ریکارڈ بنا ڈالے

 



برطانیہ کے ایک شوقیہ مالی نے غیرمعمولی جسامت کا لہسن اور مٹر اُگا کر ایک ہی دن میں دو عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے علاقے گلوسٹرشائر سے تعلق رکھنے والے گراہم بیریٹ نے 25 جون کو اپنی فصل برکشائر کے وارگریو نرسری پلانٹ سینٹر میں جانچ کے لیے پیش کی۔ پیمائش کے دوران ان کا اُگایا گیا ’ایلیفنٹ گارلک‘ 3 پاؤنڈ 13.7 اونس وزنی اور 7.5 انچ قطر کا پایا گیا، جس پر انہیں دنیا کا سب سے بھاری ایلیفنٹ گارلک اُگانے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ دے دیا گیا۔ ایلیفنٹ گارلک عام لہسن کے مقابلے میں کہیں زیادہ بڑا ہوتا ہے اور اس کا حجم مارکیٹ میں دستیاب روایتی لہسن سے کئی گنا زیادہ ہو سکتا ہے۔ گراہم بیریٹ نے اسی روز ایک اور اعزاز بھی اپنے نام کیا، جب ان کی اُگائی گئی سویڈش نسل کی مٹر کی پھلی کا وزن 0.98 اونس ریکارڈ کیا گیا، جسے دنیا کی سب سے بھاری اسنو پیا قرار دیا گیا۔ اس طرح برطانوی مالی نے اپنی غیرمعمولی کاشتکاری کے ذریعے ایک ہی دن میں گنیز ورلڈ ریکارڈز کی دو نئی کامیابیاں حاصل کر لیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل