Tuesday, July 07, 2026
 

زیارت میں دہشت گردوں کا پولیس پر حملہ، دو ایس ایچ اوز سمیت 9 اہلکار شہید

 



زیارت کے علاقے کچھ مانگی فیز تھری میں دہشت گردوں نے پولیس پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 2 ایس ایچ اوز سمیت 9 اہلکار شہید ہوگئے۔ ایس پی زیارت قدوس دہوار کے مطابق حملہ پولیس اہلکاروں پر کیا گیا ہے، گزشتہ رات سے دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا۔ شہداء کو ڈی ایچ کیو اسپتال زیارت منتقل کر دیا گیا ہے۔ شہید ہونے والوں میں ایس ایچ او مانگی محمد حسین اور ایس ایچ او کواس صحبت خان شامل ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل