Tuesday, July 07, 2026
 

افغانستان میں بدترین سیکیورٹی صورتحال پڑوسی ممالک کیلئے سنگین خطرہ بن گئی

 



افغانستان میں بدترین سیکیورٹی صورتحال پڑوسی ممالک کیلئے سنگین خطرہ بن گئی۔ امریکی جریدہ"یوریشیا ریویو" نے افغانستان  میں بگڑتی سیکیورٹی صورتحال کی نشاندہی کرتے ہوئے لکھا ہے کہ افغان طالبان رجیم کے اقتدار کے تقریباً 5 سال بعد بھی افغانستان علاقائی سیکیورٹی بحران سے دوچار ہے۔ افغانستان کے سیکیورٹی بحران  کے اثرات اس کی سرحدوں سے باہر تک پھیل رہے ہیں۔  یوریشیا ریویو کا کہنا ہے کہ دہشتگرد تنظیمیں افغان سرزمین سے سرگرم ہیں جوپڑوسی  ممالک  کیلئے  مسلسل خطرات پیدا کر رہی ہیں، طالبان رجیم کاطرز حکمرانی اور کنٹرول  سیکیورٹی کے اس معیار میں تبدیل نہیں ہوسکا جس کی ہمسایہ ممالک  کو توقع تھی۔ امریکی جریدہ کے مطابق پاکستان، چین، روس اورایران کوافغان سرزمین سے جڑی  سرحد پار دہشتگردی، شدت پسندی اورسیکیورٹی  صورتحال پر شدید تشویش ہے۔  نیشنل ریزسٹینس فرنٹ کے سربراہ احمد مسعود بھی طالبان رجیم کے زیراثرافغانستان میں دہشتگرد وں  کی موجودگی اور انکی سرپرستی کی تصدیق کرچکے ہیں، طالبان رجیم میں عدم استحکام اورسیکیورٹی خطرات سے  پاکستان کا موقف ایک بار پھردرست ثابت ہوا کہ افغانستان ایک ناکام ریاست ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل