Loading
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیٹو کے سربراہی اجلاس میں شرکت اور صدر رجب طیب اردوان سے دو طرفہ ملاقات کے لیے انقرہ روانہ ہو گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ رات دیر گئے ترکیہ کیلئے روانہ ہوئے جہاں وہ نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کریں گے۔
امریکی ایئر فورس ون نے رات 9:41 پر انقرہ کیلئے اُڑان بھری۔ توقع ہے کہ ٹرمپ منگل کی سہ پہر انقرہ پہنچ جائیں گے۔
ایئر فورس ون میں ٹرمپ کے ساتھ سفر کرنے والوں میں سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو، سیکریٹری ٹریژری اسکاٹ بیسنٹ، سیکریٹری دفاع پیٹ ہیگستھ، وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف ڈین اسکاوینو اور اسٹیفن ملر اور کمیونیکیشن ڈائریکٹر اسٹیون چیونگ شامل ہیں۔
ترک صدر ٹرمپ کا استقبال کریں گے اور دونوں رہنما دو طرفہ امور بشمول دفاع، تجارت اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ٹرمپ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور شام کے صدر احمد الشرع کے ساتھ بھی دو طرفہ ملاقاتیں کرنے والے ہیں۔ زیلنسکی کے ساتھ ملاقات یوکرین کے لیے امریکی حمایت اور روس کے ساتھ جاری جنگ کے درمیان ہوگی جب کہ احمد اشرع کے ساتھ ملاقات اسد حکومت کے خاتمے کے بعد کسی امریکی صدر اور شام کی نئی قیادت کے درمیان پہلی براہ راست ملاقات ہوگی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل