Loading
سابق عالمی باکسنگ چیمپین عامر خان اسلام آباد کی طرح کراچی اور دیگر شہروں میں بھی باکسنگ اکیڈمیز قائم کریں گے،برطانوی نثراد پاکستانی عامرخان منگل کو کراچی پہنچ رہے ہیں۔
عامر خان ان دنوں جاری فیفا عالمی فٹبال کپ 2026 کا میچ براہ راست بڑی اسکرین پر دیکھنے کے لیے لیاری فٹبال اسٹیڈیم بھی جائیں گے، سابق انٹرنیشنل باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے نوجوان باکسرز کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کے لیے اسلام آباد میں عامر خان باکسنگ اکیڈمی کی طرح ہمیں اب دوسرے شہر میں مزید کھولنے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا مقصد یہ ہے کہ پاکستان بھر کے تمام بڑے شہروں میں باکسنگ اکیڈمیز کا جال بچھاؤں تاکہ نوجوان باکسرز اپنی اہلیت اور صلاحیتوں میں مزید اضافہ کر سکیں اور مستقبل میں ملک اور قوم کا نام روشن کریں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل