Sunday, July 12, 2026
 

ٹرمپ کا کشیدگی کے باوجود آبنائے ہرمز جہازوں کیلئے کھلی ہونے کا دعویٰ

 



امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کمرشل جہازوں کی آمد ورفت کے لیے کھلی ہوئی ہے جبکہ امریکا اور ایران کے ایک دوسرے پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی نیوز چینل کو انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کمرشل بحری ٹریفک کے لیے کھلی ہوئی ہے جبکہ امریکا اور ایران کے ایک دوسرے پر حملے جاری ہیں، جس کے نتیجے میں دنیا کے اہم تیل سپلائی روٹ کی سلامتی کے حوالے سے تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے بیان میں کہا کہ ایران کے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کے دعوؤں کے باوجود آبنائے ہرمز میں جہاز کی آمدو رفت جاری ہے۔ امریکی فوج نے بیان میں کہا کہ ایرانی پاسداران انقلاب ی بحریہ کے کمانڈرنے حال ہی میں کہا کہ ایرانی فورسز کی شناخت، نگرانی اور مسلسل نظر رکھنے کے بغیر کوئی بھی غیرملکی جہاز آبنائے ہرمز سے نہیں گزر سکتا ہے۔ سینٹکام نے بتایا کہ آبنائے ہرمز کا کنٹرول ایران کے پاس نہیں ہے، یہ بدستور بین الاقوامی بحری گزرگاہ ہے اور امریکی افواج نے تعینات ہیں اور بحال رکھنے کے لیے تیار ہیں۔ ???? CLAIM: The Iranian commander for the Islamic Revolutionary Guard Corps-Navy recently said on state-owned media that no foreign vessels may pass through the Strait of Hormuz without being identified, tracked, and monitored by Iranian forces. ✅ FACT: Iran does not control the… pic.twitter.com/8lRDNiOpXQ — U.S. Central Command (@CENTCOM) July 12, 2026 امریکی فوج نے ایک اور بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز ان تمام جہازوں کے لیے کھلی ہوئی ہے جو قانونی طور پر بین الاقوامی بحری راستے سے گزرنا چاہتے ہیں، امریکی افواج موجود ہے اور جہازوں کی آمد ورفت کی آزادی یقینی بنانے کے لیے تیار ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ایران کی بلاجواز جارحیت،  ہراسانی، دھمکیوں اور بدلہ لینے کے اعلان کے باوجود امریکی فوج جہازوں کی روانی برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے۔ امریکی فوج نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول نہیں ہے اور ٹریفک جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل