Thursday, July 16, 2026
 

ٹرمپ ایران کے ساتھ سفارتکاری کیلئے ہمیشہ تیار ہے، وائٹ ہاؤس

 



وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ سفارت کاری کے لیے ہمیشہ تیار ہیں لیکن جب وعدوں کی خلاف ورزی کی جائے گی تو وہ انہیں جواب دہ ٹھہرائیں گے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے پریس بریفنگ کے دوران سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے امریکا کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور معاہدہ کرنا چاہتا ہے، حالانکہ آبنائے ہرمز میں جہازوں پر فائرنگ کر کے مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کرنے پر امریکا نے حملے شروع کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اس بارے میں صدر سے بات کی ہے، ایران مسلسل امریکا کے ساتھ بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے اور اس بات کا اظہار کر رہا ہے کہ وہ ہمارے ساتھ ایک معاہدہ کرنا چاہتا ہےکیونکہ وہ امریکی فوج کی طرف سے تباہ کن حملوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران حالیہ حملوں کی وجہ یہ ہے کہ ایران نے ہمارے ساتھ طے پونے والی مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کی ہے، خاص طور پر جس مفاہمتی یادداشت پر انہوں نے دستخط کیے تھے، اس کے تحت انہیں آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں پر فائرنگ نہیں کرنی تھی لیکن بدقسمتی سے انہوں نے ایسا کرنے کا بدترین فیصلہ کیا۔ کیرولین لیوٹ نے کہا کہ آبنائے ہرمز ان بحری جہازوں کے لیے کھلا ہے جو ایرانی بندرگاہوں کی طرف یا وہاں سے سفر نہیں کر رہے ہیں اور امریکی بحریہ وہاں موجود ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ آمد و رفت برقرار رہ سکے۔ ترجمان نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ سفارت کاری کے لیے اب بھی تیار ہیں، جب ایران امریکا سے کیے گئے اپنے وعدوں کی خلاف ورزی کرے گا تو صدرٹرمپ انہیں جواب دہ ٹھہرائیں گے لیکن وہ اس کے ساتھ ساتھ ہمیشہ سفارت کاری کے لیے بھی تیار رہتے ہیں۔ کیرولین لیوٹ نے ایران میں بچیوں کے اسکول پر حملے میں 168 لڑکیوں کی شہادت سے متعلق بتایا کہ معاملے پر تحقیقات جاری ہیں، اس حوالے سے صدر نے بتایا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور تفصیلات محکمہ جنگ سے ملیں گی تاہم صدر اس لیے اس واقعے کی تردید کر رہے ہیں کیونکہ امریکی فوج شہریوں اور بچوں کو نشانہ نہیں بناتی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل