Loading
بھارتی اوپنر اور سابق کپتان روہت شرما کو انگلینڈ کے خلاف جاری ون ڈے سیریز کے بعد قومی ون ڈے اسکواڈ سے باہر کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کو مدنظر رکھتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل نئی ٹیم تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے سینئر سلیکشن کمیٹی اور ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے روہت شرما سے ملاقات کی جس میں انہیں ٹیم کے مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ روہت شرما ون ڈے کرکٹ میں اپنے کیریئر کو جاری رکھنا چاہتے تھے، تاہم سلیکٹرز نے آئندہ ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دینے کی حکمت عملی اختیار کی ہے۔
اس فیصلے کے تحت نوجوان اوپنر یشسوی جیسوال کو ون ڈے کرکٹ میں مستقل مواقع ملنے کی توقع ہے، جبکہ بھارتی ٹیم کی تشکیل مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر کی جا رہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلیکٹرز نے روہت شرما کو واضح کر دیا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد وہ ٹیم کے مستقبل کے منصوبوں کا حصہ نہیں ہوں گے۔
اگر یہ فیصلہ برقرار رہا تو 19 جولائی کو لارڈز میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا جانے والا ون ڈے میچ روہت شرما کے بین الاقوامی ون ڈے کیریئر کا آخری میچ ثابت ہو سکتا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل