Loading
راولپنڈی میں پولیس کے ہنی ٹریپ گینگ کا انکشاف ہوا جس پر ہیڈ کانسٹیبل، خاتون سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں شہری کو خاتون کے ذریعے ہنی ٹریپ کر کے لوٹنے کا واقعہ پیش آیا جس پر ہیڈ کانسٹیبل سمیت پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں خاتون کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گینگ نے شیراز نامی شہری کو واردات کا نشانہ بنایا اور 50 لاکھ روپے طلب کیے جس پر گیارہ لاکھ روپے میں ڈیل ہوئی۔
بازیاب ہونے پر متاثرہ شہری شیراز کے لواحقین نے سی پی او میں درخواست جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکار نے بچنے کے لئے شیراز پر زیادتی کا مقدمہ خاتون کی مدعیت میں دیدیا۔
شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس کی جانب سے ابتدائی انکوائری کی گئی جس میں متاثرہ شہری شیراز کے الزامات درست ثابت ہوئی۔
پولیس کے مطابق شہری پر عائد الزامات درست ثابت ہونے کے بعد تھانہ چکلالہ کی سابقہ ایف آئی آر میں ہیڈ کانسٹیبل لاریب اور چار دیگر افراد کیخلاف ضمنی درج کر دی گئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل