Loading
ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحری بیڑے اس وقت ہمارے ریڈار پر ہیں اور کسی بھی وقت نشانہ سکتے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مختصر بیان میں پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ امریکی فوج کی نقل و حرکت اور عسکری ساز و سامان ایرانی بحری یونٹس کی مکمل نگرانی میں ہیں۔
پاسداران انقلاب کی بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے ساتھ ایک تصویر بھی جاری کی گئی جس میں بحیرۂ عرب میں ایک امریکی ہیلی کاپٹر بردار بحری جہاز کو ایندھن حاصل کرتے ہوئے دکھایا گیا۔
ترجمان پاسداران انقلاب کے بقول یہ تصویر اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکی جنگی جہازوں کی نقل و حرکت پر ایران کی گہری نظر ہے۔
پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر میجر جنرل مجید موسوی بھی سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ ایران کی جوابی کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک جنوبی ساحلی علاقوں اور آبنائے ہرمز میں حالات دوبارہ معمول پر نہیں آ جاتے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل