Loading
عراق کے شمالی شہر سلیمانیہ پر میزائل اور کامیکاز ڈرون حملہ سے حملہ کیا گیا، جس سے آگ کی دھوئیں بھڑک اٹھے۔
اربیل میں قائم رودا ٹی وی نے اطلاع دی کہ حملے میں میزائل اور کامیکاز استعمال کیے گئے۔ نشانہ بنائے گئے مقامات میں سے ایک پر آگ لگ گئی جبکہ ایمبولینسوں فوری طور پر متاثرہ علاقوں کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔
فی الحال حملوں میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاعات میں موصول نہیں ہوئی ہیں.
حملوں کی کسی نے فوری طور پر ذمہ داری قبول نہیں کی ہے جبکہ عراقی حکام نے بھی اس حوالے سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔
واضح رہے کو اس سے قبل ایران سلیمانیہ میں بارہا حملے کرتا رہا ہے جس میں ایرانی کرد اپوزیشن گروپوں کے کیمپوں کے ساتھ ساتھ امریکی فوجی اڈے اور اربیل میں امریکی قونصل خانے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
تازہ ترین پچھلے حملوں میں، ایران نے اربیل میں آٹھ کامیکاز ڈرون لانچ کیے تھے جب کہ سلیمانیہ میں ایرانی کرد گروپ کومالا سے تعلق رکھنے والے ایک کیمپ پر میزائل حملے میں گروپ کے آٹھ ارکان مارے گئے تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل