Saturday, July 18, 2026
 

فیفا ورلڈکپ فائنل کے ریفری ماضی میں کس متنازع جگہ سے گرفتار ہوئے؟

 



فیفا ورلڈکپ فائنل میں اسپین اور ارجنٹینا کے درمیان ہونے والے مقابلے کے لیے مقرر کیے گئے سلووینیا کے ریفری سلاوکو وِنچچ اپنے ماضی کے ایک متنازع واقعے کے باعث توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ برطانوی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق مئی 2020 میں بوسنیا و ہرزیگووینا میں جسم فروشی کے ایک مبینہ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کے دوران وِنچچ کو بھی دیگر افراد کے ساتھ حراست میں لیا گیا تھا۔ ????The World Cup final referee, Slavko Vincic was arrested at a “sex party” in 2020, but was not charged He was among 26 men and 9 women detained at a party with four packets of cocaine, 10 pistols, three protective vests, and more than $11,400 in cash pic.twitter.com/wX2GUmHZMS — Polymarket Sports (@PolymarketSport) July 17, 2026 اس کارروائی میں مبینہ گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کیا گیا جس نے بعد ازاں بین الاقوامی سطح پر جسم فروشی کے نیٹ ورک چلانے کے الزام کا اعتراف بھی کیا۔ تاہم سلاوکو وِنچچ کو بعد میں رہا کر دیا گیا تھا۔ ان کا مؤقف تھا کہ وہ وہاں کسی غیر قانونی سرگرمی کے لیے نہیں بلکہ ایک کاروباری ملاقات کے سلسلے میں موجود تھے اور ان کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ ???? INFANTINO YA TIENE AL ÁRBRITO PERFECTO PARA QUE ARGENTINA SE ROBE LA FINAL NUEVAMENTE Por increíble que sea la FIFA escogió al el sloveno Slavko Vinčić fue detenido en mayo de 2020 en Bosnia y Herzegovina durante un operativo policial contra una Red de Prostitución, Drogas y… pic.twitter.com/OlwJMQ8VP4 — La Catrina Norteña (@catrina_nortena) July 17, 2026 سلووینیا کی فٹبال ریفریز ایسوسی ایشن کے صدر نے بھی وِنچچ کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ محض غلط وقت پر غلط جگہ موجود تھے۔ اس واقعے کے باوجود وِنچچ نے اپنی ریفری کیریئر جاری رکھا اور اب انہیں ورلڈ کپ 2026 کے فائنل جیسے بڑے مقابلے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل