Loading
فیفا ورلڈکپ کے ایک میچ کے دوران وی اے آر چیک کے موقع پر پیش آنے والا دلچسپ واقعہ سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا۔
اسٹیڈیم میں موجود ایک نو عمر بچے نے ریفری کی جانب پیسے بڑھاتے ہوئے ایسا تاثر دیا جیسے وہ فیصلہ اپنے حق میں کرانے کے لیے انہیں رقم پیش کر رہا ہو۔
ریفری نے بچے کے اس معصومانہ انداز پر کوئی توجہ نہ دی اور وی اے آر کا عمل مکمل ہونے کے بعد قوانین کے مطابق اپنا فیصلہ سنایا۔
اس دوران اسٹیڈیم میں موجود تماشائی بھی اس منظر سے خوب لطف اندوز ہوئے۔
Kid offering money to referee during VAR check ???? pic.twitter.com/0MbQMcsEn4
— Troll Football Media (@TrollFootball2) July 17, 2026
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جہاں صارفین اسے مزاحیہ اور یادگار لمحہ قرار دے رہے ہیں۔
کئی افراد کا کہنا ہے کہ بچے نے محض تفریح اور معصومیت میں یہ حرکت کی جس نے میچ کے دباؤ کے ماحول میں حاضرین کو مسکرانے کا موقع فراہم کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل