Loading
تہران/کویت سٹی: ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے امریکی حملوں کے جواب میں کویت میں واقع دو امریکی فوجی اڈوں کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
ایرانی فوج کی جانب سے سرکاری نشریاتی ادارے کے ذریعے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران خودکش (کامی کاز) ڈرونز استعمال کیے گئے اور کویت میں موجود امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
بیان کے مطابق حملوں میں کیمپ اُدیری میں قائم امریکی فوج کے اسلحہ ڈپو پر حملہ کیا گیا، جبکہ علی السالم ایئر بیس میں نصب پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کے ریڈار اور فضائی نگرانی کے ریڈار کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی حالیہ امریکی حملوں کے جواب میں کی گئی، جن میں ایران کی مختلف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
تاہم ایرانی بیان میں حملوں سے ہونے والے ممکنہ نقصان یا جانی نقصانات کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
دوسری جانب امریکی حکام یا کویتی حکومت کی جانب سے ایرانی دعوؤں کی فوری طور پر تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی، جبکہ آزاد ذرائع سے بھی ان دعوؤں کی توثیق نہیں ہو سکی۔
دفاعی ماہرین کے مطابق اگر اس نوعیت کے حملوں کی تصدیق ہوتی ہے تو یہ خلیجی خطے میں جاری امریکا اور ایران کی کشیدگی میں ایک اور خطرناک پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے، جس کے اثرات علاقائی سلامتی اور بین الاقوامی فوجی صورتحال پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل