Tuesday, July 21, 2026
 

نوجوانوں کی تحریک سے خوفزدہ مودی سرکار جابرانہ ہتکھنڈوں پراُتر آئی، احتجاج کا حق چھین لیا

 



بھارت میں امتحانی بے ضابطگی کیخلاف سوشل میڈیا سے شروع ہونے والی کاکروچ جنتا پارٹی کی تحریک زور پکڑنے لگی۔ نااہل اورخوفزدہ مودی حکومت نوجوانوں کی بڑھتی تحریک کوکچلنے کیلئے اوچھے اورظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کرنے لگی۔  بین الاقوامی جریدے الجزیرہ کے مطابق انسانی حقوق کے کارکن سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال کے دوران جبری اسپتال منتقلی پرپارٹی کا احتجاج شدت اختیار کرگیا۔ بانی کاکروچ جنتا پارٹی ابھیجیت دپکے نے یکجہتی کیلئے خود بھوک ہڑتال شروع کی توان پربھی سیاہی پھینک دی گئی۔ سونم وانگچک کی اہلیہ نے صحافیوں سے گفتگواور ٹویٹ میں کہا کہ ہمیں سونم وانگچک کی میڈیکل رپورٹ نہیں دی جارہی، علاج کے معاملے پرحکومت اورسرکاری اسپتال پراعتماد نہیں۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق سونم وانگچک کی زبردستی اسپتال منتقلی پراختلافات کا شکاربھارتی اپوزیشن بھی متحد ہوکر مودی حکومت پربرس پڑی ہے۔ برطانوی تجزیہ نگارہنّا ایلس پیٹرسن کے مطابق کاکروچ جنتا پارٹی کا آغازآن لائن مذاق سے ہوا مگراب یہ بھارت کی دائیں بازوکی حکومت کیلئے چیلنج بنتی جا رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کاکروچ جنتا پارٹی کی بڑھتی سرگرمیاں اوراپوزیشن کا مشترکہ مؤقف مودی کی آمریت کیخلاف مزاحمت میں اضافے کا واضح اشارہ ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل